پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 97ویں سالگرہ

چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 97ویں سالگرہ کی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ مہمان خصوصی تھے۔ میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارتخانے کے دفاعی اتاشی، سفارتی حکام اور پاکستان کی مسلح افواج کے افسروں نے تقریب میں شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) نے چینی مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے پی ایل اے کو مبارکباد دی اور چینی دفاع، سلامتی اور ملکی ترقی میں پی ایل اے کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات غیر معمولی ہیں اور دونوں ممالک نے ہمیشہ باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کی حمایت میں غیر متزلزل یقین کے ساتھ سٹرٹیجک ماحول کے اتار چڑھائو کا مقابلہ کیا ہے۔ پاک فوج اور پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں اور دونوں فوجیں دوطرفہ فوجی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان آہنی بھائی چارے کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ پاکستانی فوج ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے رہی ہے۔ دہشت گردی کیخلاف اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں اور اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ کوئی بھی طاقت چین اور پاکستان کے درمیان آہنی دوستی اور دونوں افواج کے درمیان بھائی چارے کو ختم نہیں کر سکتی۔
پاک چین تعلقات بھائی چارے ‘ دوستی اور اعتماد کا وہ باب ہے جس کی بنیاد ستر سال سے زائد عرصہ قبل رکھی گئی تھی۔اس وقت یہ تعلقات بہت خاص نوعیت کے حامل ہو چکے ہیں۔ بالخصوص اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے نے ان تعلقات کو مزید تقویت پہنچائی۔ اندرونی و بیرونی سازشی عناصر کی کوششوں کے باوجود ان کیلئے اس آہنی دوستی کو توڑنا ممکن نہیں رہا جنہوں نے اس مضبوط دوستی میں دراڑیں ڈالنے کیلئے دہشت گردی کا سہارا لیا اور سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے چینی انجینئرز کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا مگر دونوں ملکوں کی قیادت نے انتہائی بالغ نظری اور معاملہ فہمی سے کام لے کر آپس کے تعلق کو مزید موثر‘ مضبوط اور توانا بنایا جو وقت کی ہر آزمائش پر پورا اترتانظر آتا ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس دوستی کی مٹھاس ‘ گہرائی اور بلندی میں مزید اضافہ ہورہا ہے جو دونوں ملکوں کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ خطے کے امن و استحکام کی ضمانت بھی بن چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...