اطالوی وزیراعظم کا مذاق اڑانے پر خاتون صحافی کو ہرجانے کا حکم

Jul 20, 2024

روم (این این آئی)اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی کا مذاق اڑانے پر خاتون صحافی کو ہرجانہ دینے کا حکم  دے دیا گیا۔ میلان کی عدالت نے اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کا مذاق اڑانے پر صحافی کو 5 ہزار یورو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔خاتون صحافی جولیا کارٹرس کی جانب سے اطالوی وزیراعظم کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑایا گیا تھا۔

مزیدخبریں