واشنگٹن(این این آئی )امریکہ کے سابق صدر اور صدارتی انتخابات کیامیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ صدر بنتے ہی وہ غیرقانونی تارکین پر سرحدبند کر دیں گے ۔ امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کئی ملکی اور بین الاقوامی مسائل پر اظہارِ خیال کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ملک میں تیل کی پیداوار کو بڑھائیں گے اور غیرقانونی تارکین پر سرحدیں بند کر دیں گے۔وسکونسن ریاست کے شہر ملووکی میں پارٹی کنونشن کے دوران باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد کیے جانے کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ اگر سر نہ ہلایا ہوتا تو موت یقینی تھی۔
صدر بنتے ہی غیرقانونی تارکین پر سرحدبند کر دوں گا، ڈونلڈٹرمپ
Jul 20, 2024