جسٹس شاہد کریم نے ایس آر او 350 کے تحت سیلز ٹیکس رولز ترامیم پر عملدرآمد روک دیا  

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ایس آر او 350 کے تحت سیلز ٹیکس رولز میں ترامیم پر عملدرآمد معطل کردیا۔ عدالت نے ایف بی آر کو مئی اور جون کی سیلز ٹیکس ریٹرنز وصول کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے ایف بی آر  ایس آر او 350 کے تحت ترامیم کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔ اپٹما کے وکیل بیرسٹر اسامہ ظفر نے موقف اپنایا کہ درخواست گزار نے فروخت کنندہ کو سیلز ٹیکس ادا کردیا تھا، فروخت کنندہ نے سیلز ٹیکس یا ریٹرنز جمع نہیں کروائیں، فروخت کنندہ کی غلطی کی سزا درخواست گزار کو نہیں دی جاسکتی ہے،ایف بی آر کے ایس آر او 350 کے تحت رولز میں ترامیم غیر قانونی ہیں، عدالت ایس آر او 350 کے تحت کی گئی ترامیم کالعدم قرار دے۔

ای پیپر دی نیشن