فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) رہنما پی ٹی آئی زرتاج گل کی انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد میں پیشی‘ 4 مقدمات میں ضمانت کنفرم، انسداد دہشتگردی کی عدالت سے ضمانت کنفرم ہونے کے بعد پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اپنے مچلکے عدالت میں جمع کروا دیے۔ تفصیل کے مطابق حساس ادارے کے دفتر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کے دفتر پر حملہ کے مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو پولیس نے نامزد کیا تھا۔ پیشی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف ایک حقیقت ہے اور یہ جتنی جلد اس حقیقت کو مان لیں گے اور عمران خان سے اڈیالہ میں جا کر معافی مانگ لیں گے ان کو افاقہ ہوگا ورنہ جلد ان کا وجود ختم ہو جائے گا۔ میرے اوپر فیصل آباد میں چار جھوٹے، بوگس، گھٹیا کیسز ہیں۔ مجھ سمیت بہت سارے کارکنان اور خواتین پر بھی ایسے ہی کیسز بنائے گئے ہیں۔ حالانکہ میں 9 مئی کو ڈیرہ غازی خان میں موجود تھی۔ عمران خان کا ساتھ ہم کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ پی ٹی آئی تھی، ہے اور رہے گی۔ ایسے ہی کئی گھٹیا کیسز ختم ہوئے ہیں۔ انشاء اللہ باقی بھی ختم ہوں گے۔ شہر شہر کے اندر میری کوئی جائیدادیں ہی نہ میں نے کوئی لوٹ مار کی ہوئی ہے پھر بھی کئی شہروں میں 45 کیسز بنائے گئے۔