فیروز والہ: 2 لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی، ویڈیو بنا لی، کامونکی میں خاتون نشانہ 

Jul 20, 2024

لاہور+ کامونکی؍ فیروز والہ  (نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) اوباش ملزموں نے فیصل آباد اور سیالکوٹ میں خاتون سمیت 3 لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اوباش ملزموں نے دوشیزہ اور دو بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ طالب کالونی کامونکی کی (م) کسی کے گھر کام کرنے جا رہی تھی کہ اس دوران اس نے کامران نامی شخص سے پتہ پوچھا تو اُس نے ورغلا پھسلا کر خالی مکان میں لے جا کر اس کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ساندہ پولیس نے7 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ بچہ فیضان اپنے گھر سے ہمسایوں کے گھر کھیلنے کے لئے گیا تھا۔ ہمسائے سلمان کے بچے گھر موجود نہیں تھے۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم سلمان نے فیضان کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم سلمان کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اکبری گیٹ پولیس نے بچیوں سے فحش حرکات کرنے والے اوباش دکاندار عابد بٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ملزم دکان پر آنے والی بچیوں کو ورغلا پھسلا کر ان کے ساتھ فحش حرکات کرتا۔ بچیوں سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ تھانہ فیروز والا کے علاقہ میرانوالہ میں درندہ صفت تین ملزموں نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے محنت کش محمد اصغر کے بارہ سالہ بیٹے کو ویرانے میں لیجاکر زیادتی کی اور ساتھی ویڈیو بناتے رہے۔ متاثرہ بچے کے والد کی تحریری درواست پر رومیش، دائم اور بلال سمیت دیگر کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ لاہور روڈ کی آبادی بڑا سرکاری میں شیطان صفت ملزم رضوان نے محنت کش عدنان کے آٹھ سالہ بیٹے (ع) کو ورغلا  پھسلا کر سولہ سالہ ملزم نے زیادتی کی، کمسن بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

مزیدخبریں