راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی وفد کی قیادت صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ثاقب رفیق نے کی وفد نے گورنر پنجاب کو تاجر برادری کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیااس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کاروباری حلقوں نے ہمیشہ ملکی ترقی کے لیے کردار ادا کیا۔تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں بعد ازاں وکلاء کے وفد نے بھی گورنر پنجاب سے ملاقات کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور بالادستی کے لیے وکلاء کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔
تاجر ملکی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، گورنر
Jul 20, 2024