بلوچستان میں رات گئے تیز بارش سے کوہ سلیمان پر اونچے درجے کا سیلاب 

Jul 20, 2024

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے مختلف شہروں میں رات گئے بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور کوہ سلیمان پر  اونچے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں کوہ سلیمان پر بارش سے اونچے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ، دانا سر میں تیز بارش کے بعد 2 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں این 50 قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا ادھر پنجاب سے کوئٹہ جانے والی مسافر بسیں اور داناسر اور شیرانی کی حدود میں خیبرپختونخوا جانے والی مسافر گاڑیاں پھنس گئیں، ٹریفک میں پھنسی گاڑیاں لینڈسلائیڈنگ کے زد میں آنے کا خدشہ ہے۔

مزیدخبریں