اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔ الیکشن کمشن نے کیسز کی کازلسٹ جاری کر دی۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 23 جولائی صبح دس بجے ہو گی۔ الیکشن کمشن نے بیرسٹر گوہر علی اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔