نیویارک(این این آئی)دنیا بھر میں مائیکرو سوفٹ کے سسٹم میں بہت بڑے پیمانے پر خرابیاں پیدا ہوئی ہیں۔ بڑے بینک، میڈیاآٹ لیٹ اور ایئر لائنز میں آئی ٹی کے شعبے بندش کا شکار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئی ٹی کے شعبوں بند ہو جانے سے بہت کچھ تھم گیا ہے۔ آن لائن سروسز میں غیر معمولی رکاوٹ آرہی ہے۔لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے پلیٹ فارم کو بھی بندش کا سامنا ہے۔ آئی ٹی کے شعبے کی بندش کے باعث برطانیہ میں ٹرین سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ٹرین کمپنیوں نے مسافروں کو خبردار کی ہے۔آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں تمام پروازیں گرانڈ کردی گئی ہیں۔ جرمنی کے برلن ایئر پورٹ نے بھی تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ ہسپانوی کے ایئر پورٹس سے بھی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ امریکی ایئر لائنز بھی تمام پروازیں روک دی ہیں۔
دنیا بھر میں مایئکرو سوفٹ کے سسٹم میں بڑی خرابی، ہزاروں پروازیں متاثر
Jul 20, 2024