راولپنڈی (آئی این پی ) توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں قومی احتساب نیورو (نیب)کی ٹیم نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین، سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی سے آج بھی تفتیش کی اور مختلف سوالات پوچھے۔ نیب ٹیم نے تقریبا پونے گھنٹہ تک بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے تفتیش کی، ٹیم نے ملزمان سے توشہ خانہ تحائف کے حوالے سے تفتیش کی۔ دوران تفتیش عمران خان اور بشری بی بی سے تحفے میں ملنے والی بلگیری جیولری سیٹ سے متعلق بھی سوالات کئے گئے، بعد ازاں تفتیشی ٹیم پانچوں مرحکمہ مکمل کرکے واپس روانہ ہو گئی۔ نیب نے ملزمان کا احتساب عدالت سے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر رکھا ہے، ملزمان کو 22 جولائی کو تفتیشی پیش رفت رپورٹ کے ساتھ دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔
توشہ خانہ نیا ریفرنس،نیب کی اڈیالہ جیل میں عمران ، بشری ٰبی بی سے 45 منٹ تفتیش
Jul 20, 2024