تحریک انصاف، جے یو آئی کمیٹیوں کی سطح پر مذاکرات کیلئے آمادہ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علماء اسلام ف (جے یو آئی) کمیٹیوں کی سطح پر باضابطہ طور پر مذاکرات پر آمادہ ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے گزشتہ رات سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں مولانا عبدالغفور حیدری بھی شریک تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، معاشی، آئینی اور پارلیمانی امور پر بات چیت کی گئی۔ اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمن کو مذاکراتی کمیٹی کے ناموں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف نے کمیٹی بنا دی ہے۔ جمعیت علماء اسلام کی قیادت نے بھی جلد مذاکراتی کمیٹی بنانے کی یقینی دہانی کرا دی ہے۔ جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کے ناموں کے بارے میں جلد پی ٹی آئی قیادت کو آگاہ کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن