اسلام آباد (وقائع نگار) بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ کی بریت چیلنج کردی۔ خاور مانیکا نے دوران عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جس میں حکومت، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیلٹ کورٹ نے کیس کے اہم پہلو نظرانداز کرتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار دی۔ اپیلٹ کورٹ نے استغاثہ کے گواہان کے بیانات کو بھی ملحوظ خاطر نہ رکھا۔ کورٹ کی جانب سے دونوں ملزمان کی بریت کا فیصلہ قانونی طور پر قائم نہیں رہ سکتا۔