ابہام ہے تو الیکشن کمشن سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے: رانا ثناء  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہے، اگر کوئی ابہام ہے تو الیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جلد آئے گا، سپیکر کے سامنے جب مخصوص نشستوں کا معاملہ آئے گا تو اپنی رائے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دوٹوک موقف ہے آئین کا تحفظ کریں گے، سپریم کورٹ نے ڈکٹیٹر کو آئین میں ترمیم کا اختیار دیا تو کیا آئینی فیصلہ تھا؟۔ ملک میں کوئی آمریت نہیں ہے، رائے کو سننا چاہیے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سوال کچھ اور تھا اور فیصلہ کچھ اور آیا ہے، عزت و احترام سے فیصلے پر رائے دی جاسکتی ہے۔ مریم نواز کی آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی بات 9 مئی کرنے والوں سے متعلق تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب آئین ہی ری رائٹ کر دیا جائے گا پھر تو بات ہونی چاہئے، ہمارے پاس پی ٹی آئی سے متعلق فارن فنڈنگ کے ثبوت موجود ہیں، کابینہ میں تحریک انصاف سے متعلق سب کو آن بورڈ لیا جائے گا، پابندی تو سپریم کورٹ میں لگے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...