حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عوام کو انکی دہلیز پر صحت اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے شروع کئے گئے صحت کی دستک عوام کی دہلیز پروگرام سے دوردراز اور پسماندہ علاقوں کے لوگوں اورمریضوں کو خاطر خواہ ریلیف ملنے لگاہے اور اس پروگرام کے تحت لگائے جانیو الے میڈیکل کیمپوں میں مریضوں کا رش یہ بات ثابت کررہاہے کہ یہاںپر آکر نہ صرف مریضوں کے فاصلہ سمٹ گئے ہیں بلکہ انہیں گھر کی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولیات میسرآنے سے انہیںمالی بوجھ سے بھی نجات ملی ہے۔ ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن کے ضلعی راہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شیخ گلزار احمد محلہ گڑھی اعوان میں صحت کی دستک عوام کی دہلیز پروگرام کے تحت لگائے گئے کیمپ میںمریضوںکو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں تعمیر وترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہورہا ہے ۔