گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے جوان بے مثال قربانیوں کی لازوال داستان رقم کر رہے ہیں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی شہادت قوم کے لیے فخر کا باعث ہے یہ بے مثال قربانیاں کسی صورت بھی رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی ۔حالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر سپوت اپنے لہو سے جرات اور وفا کی بے مثال اور انمٹ داستان رقم کر رہے ہیں قوم کو اپنے بہادر بیٹوں کی قربانیوں پر ناز ہے اور یہ قربانیاں کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جانے دی جائے گی۔
پاک فوج قربانیوں کی لازوال داستان رقم کر رہی ہے : چوہدری اقبال گجر
Jul 20, 2024