جائیداد کے تنازعہ پر بد بخت بیٹوں نے والد کوقتل کر دیا 

Jul 20, 2024

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی) جائیداد کے تنازعہ پر بد بخت بیٹوں نے سگے والد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا،پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا،ملزمان گرفتار آلہ قتل بھی برآمد،تھانہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ موسی دوگل کے رہائشی 55 سالہ محمد منشاء نے گھریلو ناچاکی پر تین سال قبل اپنی بیوی زبیدہ کو طلاق دے دی اور دو بیٹے شہباز اور سلمان والدہ کے ساتھ چلے گئے دونوں بیٹوں کا والد کیساتھ جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا جس وجہ سے لڑائی ہوگئی دوران جھگڑا شہباز نے پسٹل 30 بور سے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر باپ شدید زخمی ہو گیاجو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،واقع کی اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی،نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرکے دونوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا جبکہ آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔

مزیدخبریں