حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر سندس ارشاد نے میگا ترقیاتی منصوبوں ،سرکاری سکولوںاور ہسپتالوں کے دورے کیے۔ڈپٹی کمشنر نے نئے تعمیر ہونے والے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور یونیورسٹی آف حافظ آباد،ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے نئے تعمیر ہونے والے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر وہاں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس اور محکمہ بلڈنگز کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کے دونوں بڑے عوامی ،فلاحی منصوبوں کو مقررہ مدت میںترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے اور ان منصوبوں کے لیے حکومت کی جانب سے جو فنڈز دستیاب ہیںانہیں شفاف طریقے سے استعمال کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے بی ایچ یو چک چٹھہ اور بی ایچ یو کڑیالہ میں مریضوں کے لیے دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات ،ادویات کی فراہمی سٹاف کی حاضری ،بچوں کی ویکسئن اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا بھی دورہ کیا ۔
حافظ آباد:ڈپٹی کمشنرکا میگا ترقیاتی منصوبوں ،سرکاری سکولوںاور ہسپتالوں کا دورہ
Jul 20, 2024