حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پولیس نے مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخانہ مواد فیس بک پراپ لوڈ کرنے پر مقدمہ درج کرکے دوملزمان عمران اور اسد سے تفتیش شروع کردی ۔اس سلسلہ میں گذشتہ روز سکھیکی میں شہریوںنے شدید احتجاج کرتے ہوئے ٹریفک کو بھی بلاک کردیا تھا۔ جس پر پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی۔دوسری جانب دینی مذہبی تنظیموں نے پولیس اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع میں امن وامان کی فضا خراب کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اورمقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی کرنے والے مجرمان کو کیفر کردار پہنچایا جائے۔
حافظ آباد:گستاخانہ مواد فیس بک پراپ لوڈ کرنیوالے پر مقدمہ
Jul 20, 2024