سپیشل آپریشنز سیل،نیشنل سنٹر بیورو  کی کارروائی ، 9  اشتہاری گرفتار

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سپیشل آپریشنز سیل گوجرانوالہ ریجن اورنیشنل سنٹر بیورو  اسلام آبانے بیرون ملک مجرمان اشتہاریوں کے خلاف مشترکہ کاروائی عمل میں لاتے ہوئے قتل سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب 09 خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا۔گرفتار اشتہاریوں میں عرفان اصغر، فرحان نزاکت، ثمر عباس، نجیب اللہ، صدام حسین، محمد رفیق، محمد ثاقب، محمد عثمان اور طارق محمود شامل ہیں۔ اشتہاری محمد رفیق شہریوں کے قتل، دہشت گردی کے مقدمات میں 2011ء سے ڈیرہ غازی خان پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری طارق محمود شہری کے قتل کے مقدمہ میں 14 برس سے فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...