امریکی صدربنا تو روس یوکرین جنگ کا خاتمہ کردوں گا، ٹرمپ کی زیلنسکی کو یقین دہانی

امریکا کے سابق صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کے صدر بنے تو  روس یوکرین جنگ کا خاتمہ کریں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولودو میر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ اگر وہ امریکا کے صدر منتخب ہوئے تو روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف شروع کی گئی جنگ کو ختم کر دیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق امریکی صدر روس یوکرین جنگ کے خاتمے کی بات اس قبل بھی کئی بار کر چکے ہیں۔دوسری جانب یوکرین کے صدر نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی گفتگو کی تصدیق سوشل میڈیا پر کی اور اپنی قوم کی آزادی اور  تحفظ کے لیے امریکی حمایت کو سراہا۔واضح رہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ دو سال سے زائد عرصے سے جاری ہے جہاں یوکرین کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، اس جنگ میں یوکرین کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور بہت سی انسانی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں۔حال ہی میں واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت ہونے والے مغربی ممالک کے فوجی اتحاد نیٹو نے یوکرین کے لیے 41 ارب ڈالر کی امداد کی منظوری دی تھی جس میں 16 سولہ لڑاکا طیاروں کی کھیپ بھی شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن