خیبر پختونخوا، پنجاب ، سندھ اورجنوبی بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔جبکہ جنوبی پنجاب،شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی/بالائی سندھ میں چند مقامات پر تیز بارش بھی متو قع ہے۔تفصیلات کے مطابق شہرلاہور میں موسم گرم اور خشک رہنے کے ساتھ مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ آئندہ 24 گھنٹےکے دوران بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔شہر لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے،لاہور میں مون سون کا پانچواں سپیل منگل سے شہر میں داخل ہو گا۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مو سم گرم اور مر طوب رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں یا جھکڑچلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤ الدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، لیہ، بھکر، میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ملتان، رحیم یار خان، خانیوال، مظفر گڑھ اورکوٹ ادو میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران جنوبی اضلاع میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔