فواد چوہدری ودیگر کی عبوری ضمانتوں میں 7اگست تک توسیع

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلائوگھیرائوکے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری ودیگر عبوری ضمانتوں میں 7اگست تک توسیع کردی ۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری حافظ فرحت عباس سمیت دیگر کیخلاف لاہور راحت بیکری کے باہر جلا ئوگھیرائو کے مقدمے میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے تفتیشی افسر کو تفتیش مکمل کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل نہ ہوئی تو میں قانون کے مطابق فیصلہ کر دیا جائے گا ۔بعدازاں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جلائو گھیرائو کے مقدمے میں فواد چو ہدری و دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 7 اگست تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

ای پیپر دی نیشن