کراچی:سکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 11 میں ایک سکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔ ریسکیو کے عملے  نے کہاکہ فوری طور پر سکیورٹی گارڈ کی شناخت نہیں ہوسکی۔ریسکیو کے عملے نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتا ل منتقل کردیا۔ پولیس نے موقع سے شواہد جمع کرلئے ۔ عمارت میں مقیم افراد سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سیکیورٹی گارڈز کی خود کشی کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں۔ سکیورٹی گارڈز عام طور پر نہایت معمولی تنخواہ پر کام کرتے ہیں۔ اِن کے مالی مسائل زیادہ ہوتے ہیں۔کراچی میں بیشتر پرائیویٹ ایجنسیوں کے فراہم کردہ گارڈز اِتنی تنخواہ بھی نہیں پاتے کہ بس میں سفر کرسکیں۔ یہ گارڈز کئی لوگوں سے لفٹ لیتے ہوئے کام پر پہنچتے ہیں۔ بیشتر گارڈز کو خیراتی اداروں کے دستر خوان پر کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن