جاپان کی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے نئے سربراہ سائیتو آکیرا نے منصب سنبھال لیا ، این ایچ کے، کے مطابق جاپان کی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے سربراہ ساکائی ریو نے چیف آف سٹاف کے عہدے سے استعفی دے دیا جن کی جگہ سائیتو آکیرا نے منصب سنبھال لیا ۔گزشتہ ہفتے، وزیر دفاع کی ہارا مِنورو نے میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کے سربراہ کو تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ خصوصی نامزد کردہ رازوں اور فورس کے غوطہ خوروں کی جانب سے دھوکہ دہی کے ذریعے الائونس کی رقوم کی وصولی کے متعدد غیر قانونی اور نامناسب واقعات کی وجہ سے یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔وزارتِ دفاع میں منعقد ہ تقریب میں مستعفی ہونے والے سابق سربراہ نے نئے سربراہ سائیتو سے ایم ایس ڈی ایف میں اصلاحات کرنے کو کہا۔ نئے سربراہ سائیتو نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بے ضابطگیوں کے معاملے سے مناسب طریقے سے نمٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے ارد گرد سکیورٹی کے ماحول کے تناظر میں مزید وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔