بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی جمہوریت کا قتل ہے، ہماری پارٹی پر پہلے سے ہی پابندی تھی اسے الیکشن ہی نہیں لڑنے دیا گیا ،پارٹی کا چیئرمین وائس چیئرمین اور صدر پہلے سے ہی جیل میں تھے یہ پھر بھی کہتے ہیں کہ پارٹی پر پابندی لگائیں گے، مریم نواز کہتی ہے کہ ججز ٹھیک نہیں،ججز تب ٹھیک تھے جب ان کے کیسز ختم کئے گئے؟؟؟ایک مخصوص ایلیٹ طبقہ 60 سال سے ملک پر قابض اور حکمرانی کر رہا ہے، ایلیٹ نے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے ، یہی ایلیٹ ملک میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتا ، بنوں واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اس سے حالات مزید خراب ہوں گے، میرا مطالبہ ہے کہ بنو واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ اس وقت تک نہیں جیتی جا سکتی جب تک قوم ساتھ نہ ہو ، موجودہ وفاقی حکومت آگ سے کھیل رہی ہے، صف زرداری نے کس حیثیت میں صدر ہاؤس کا بجٹ بڑھا کر 88 کروڑ کر دیا، موجودہ حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں اور عوام سے قربانی مانگتے ہیں ، حکومتی وزرا کہتے ہیں کہ ملک میں آئینی بریک ڈاون ہو رہاہے، ایمرجنسی کی صورتحال ہے صحافی کا سوال ملک میں پہلے ہی مارشل لاء کا نفاذ ہے، حکومت کسی اور کے کنٹرول میں ہے، وفاق میں تحریک عدم اعتماد کے لیے آپ کی پارٹی قیادت نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا عندیہ دیا ہے،صحافی کا سوال پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں کوئی فرق نہیں یہ ایک ہی ہیں دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں، تحریک عدم اعتماد سمیت کسی بھی مسئلہ پر پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی، تحریک عدم اعتماد کے لیے پیپلز پارٹی سے تب بات کروں جب میں نے اقتدار میں آنا ہو، ملک میں جاری بحران سے نکلنے کا واحد حل صاف شفاف انتخابات کا انعقاد اور بہتر معاشی اصلاحات ہیں، فچ کی رپورٹ بھی منظر عام پر آئی ہے لیکن مجھے علم ہے موجودہ حکومت انتخابات کی جانب نہیں جائے گی، یہ کہتے ہیں نو مئی ہم نے کیا ہمارا مطالبہ ہے کہ نو مئی پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے کیوں نہیں بنا، یہ نو مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنا رہے، اس دن کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کیوں سامنے نہیں لائی جا رہی ، حکومت کہہ رہی ہے کہ آپ نے سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کو اسمبلی توڑنے کا کہا جو کہ غیر آئینی اقدام تھا صحافی کا سوال میں نے کہا تھا کہ ڈونلڈ لو کے بیان پر تحقیقات ہونی چاہیے ہم نے اس کے بعد الیکشن کے لئے دو حکومتیں خود ختم کی، ہمارے حکومتیں ختم کرنے کے باوجود انہوں نے 90 دن میں الیکشن نہیں کرائے ارٹیکل6 تو ان پر لگنا چاہیے، سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ آپ نے اسمبلیاں توڑ کر غیر ائینی کام کیا ہے، صحافی کا سوال سپریم کورٹ نے آرٹیکل 6 لگانے کی بات نہیں کی، یہ کہا تھا الیکشن ہونے چاہیئے، آرٹیکل 6 الیکشن کمیشن پر لگنا چاہیے، میں ساری زندگی جیل میں بیٹھنے کوتیار ہوں، اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے متعلق باتیں بے بنیاد ہیں، انہیں ڈر ہے کہ کہیں حلقے نہ کھل جائیں یہ اسی لیے ججز تبدیل کر رہے ہیں ، سپریم کورٹ کے فیصلہ کے باوجود اگر الیکشن کمیشن سے پی ٹی آئی کو سیٹیں نہ ملی تو الیکشن کمیشن پر ارٹیکل 6 لگنا چاہیے، اگر میری بیوی کو کچھ ہوا تو جن لوگوں کے میں نے نام لیے تھے ان کو نہیں چھوڑوں گا، عمران خان
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
Jul 20, 2024 | 16:21