امریکہ نے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ علاقوں کے لیے گیارہ کروڑ ڈالرکی اضافی امداد دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

Jun 20, 2010 | 00:02

سفیر یاؤ جنگ
 اسلام آبا دمیں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیزکےمطابق گیارہ کروڑ ڈالرسے زائد کی امداد صوبہ خیبرپختون خوااوردہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ علاقوں میں خرچ کی جائے گی۔ امدادی رقم  سے چارکروڑ ڈالرعالمی ادارہ صحت کے ذریعے تولیدی صحت، خاندانی منصوبہ بندی، ذہنی اورجسمانی معذوروں کے علاج اور ان کی دیکھ بھال کے منصوبوں پر صرف ہوگی۔ چارکروڑ ڈالرسے زائد کی رقم پناہ گزینوں کے کیمپوں میں موجود متاثرین کی خوراک اوربقایا تین کروڑ ڈالر کی رقم ریڈ کراس کے ذریعے بے گھرخاندانوں کے مکانات کی تعمیر پرخرچ کی جائے گی۔
مزیدخبریں