امریکی وزارت دفاع پینٹا گون نے بلیک واٹر کے ساتھ افغانستان میں دو امریکی قونصل خانوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

Jun 20, 2010 | 00:23

سفیر یاؤ جنگ
امریکی ٹی ویِ سی بی ایس کے مطابق امریکی وزارت دفاع پینٹاگون دو سالہ معاہدے کے تحت بلیک واٹر کو بارہ کروڑ ڈالر فراہم کرے گی۔ بلیک واٹرکمپنی اب مویوک کے نام سے کام کر رہی ہے، جبکہ مذکورہ معاہدہ اس کی  ایک ذیلی بزنس یونٹ  ،،یو ایس ٹریننگ سینٹر،، کے ساتھ کیا گیا ہے۔ معاہدے کے تحت بلیک واٹر افغانستان کے صوبہ  ہرات اور مزار شریف میں امریکی قونصل خانوں کو سکیورٹی فراہم کرے گی۔ وزارت دفاع کے حکام کے مطابق بلیک واٹر کے ذیلی یونٹ یو ایس بزنس سینٹر کی پیشکش بہتر ہونے کی وجہ سے قبول کی گئی۔ عراقی حکومت نے کچھ عرصہ قبل بلیک واٹرکے سینکڑوں گارڈز کو اپنے ملک سے فوری طور پر نکل جانے کا حکم دیا تھا، ان پر بغداد میں شہریوں پر بلاوجہ گولی چلانے جیسے سنگین الزامات تھے۔
مزیدخبریں