سب جانتےہیں کہ نکول کڈ مین کا شمار ہالی وڈ کی مصروف ترین ادکاراؤں میں ہوتا ہے اور اسی مصروفیت کیوجہ سے وہ اس سال اپریل میں ساؤتھ افریقہ میں ہونے والی اپنی بہن کی شادی میں شرکت نہ کرپائیں، نکول کے بغیر یہ تقریب کچھ پھیکی سی رہی۔ اسی لئے کڈمین سسٹرز کے والدین نے سڈنی کے مہنگے ترین ریستوران میں نئے جوڑے کو استقبالیہ دیا اور ساتھ ہی نکول کڈمین کو بھی صاف کہہ دیا کہ جو کچھ مرضی ہو جائے وہ اس تقریب میں شرکت کریں گی۔