گوجرانوالہ کے نواحی قصبہ میں دوبھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ  بچے کارمیں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

Jun 20, 2010 | 00:54

سفیر یاؤ جنگ
چک علاﺅالدین کے زمیندارمحمد سعید کے دوبیٹے  عاصم اور عاشق اپنے پھوپھی زاد بھائیوں مہتاب، آصف اور عشاءکے ساتھ کھیلتے ہوئے پورچ  میں کھڑی کار میں  گھس گئے جس کے دروازے خودکار طور  سے بند ہوگئے۔ شام سے قبل جب اہل خانہ  نے بچوں کو تلا ش کیا تو اس وقت  تمام بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوچکے تھے۔  جاں بحق ہونے والے تین بہن بھائی آصف ،مہتاب اورعشاءاپنے نانا کے گھر آئے ہوئے تھے۔ تمام بچوں کی عمریں  دو سے نو برس کے درمیان تھیں ۔ واہنڈوپولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد واقعہ کو اتفاقی حادثہ قراردیا ہے
مزیدخبریں