جرمنی کے مارکوس برگارت نے ٹور ڈی سوئٹزرلینڈ سائیکل ریس کا ساتواں مرحلہ جیت لیا، ییلو جرسی بدستور روبرٹ گیسنِک کے پاس ہے۔

سوئٹزرلینڈ میں جاری سائیکل ریس کے ساتویں مرحلے میں ریس کے شرکا نے مجموعی طور پر دو سو چار کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ جرمنی کے مارکوس برگارت مقررہ فاصلہ چار گھنٹے باون منٹ اور دو سیکنڈز میں طے کر کے فاتح  قرار پائے۔ 
سپین کے آسکر فریر دوسرے اور بیلجیئم کے گریگ وین ایورمیٹ تیسرے نمبر پر رہے۔ ریس کے سات مرحلے مکمل ہونے کے بعد ہالینڈ کے رابرٹ گیسنِک کی مجموعی برتری بدستور برقرار ہے۔ کولمبیا کے روگریٹو اورن دوسرے اور سوئٹزر لینڈ کے مورابیٹو تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن