پریٹوریا میں کھیلے جانے والے میچ میں کیمرون نے دسویں منٹ میں کپٹن سمیول ایٹون کے گول کی بدولت برتری حاصل کی ۔ تینتیسویں منٹ میں ڈنمارک کے نکلس بینڈنر نے عمدہ موو بناتے ہوئے گیند کو پول میں پہنچا کر مقابلہ برابرکردیا جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقراررہا ۔ دوسرے ہاف کے اکسٹھویں منٹ میں ڈنمارک کے ڈینس رومیدھل نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلادی جو آخر تک برقرار رہی ۔ اس طرح ایونٹ میں مسلسل دو شکستوں کے بعد کیمرون ٹیم ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے ۔ دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور گھانا کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابررہا ۔ آسٹریلیا کے ہول مین نے گیارہویں منٹ میں ہی گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جسے گھانا کے گیان نے پچیس ویں منٹ میں برابر کر دیا ۔ اس سے قبل کھیلے گئے تیسرے میچ میں گروپ ای سے ہالینڈ اورجاپان کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ کوئی بھی ٹیم پہلے ہاف کے اختتام تک گول سکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ کھیل
گروپ ای سے ہالینڈ اورجاپان کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ کوئی بھی ٹیم پہلے ہاف کے اختتام تک گول سکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ کھیلکے تریپن ویں منٹ میں سٹار ڈچ سٹرائیکر ویسلی شنائڈر نے خوبصورت گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی، جو کھیل ختم ہونے تک برقرار رہی ۔ جاپان کی ٹیم نے میچ برابر کرنے کی بھرپورکوشش کی مگرکامیاب نہ ہوسکی۔ واضح رہے کہ ہالینڈ کی ٹیم اپنے گروپ میں دو میچ کھیل کرچھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔