سوات ، اورکزئی اورمہندایجنسی میں مختلف واقعات کے دوران پندرہ شدت پسند ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے دشوارگذارپہاڑی سلسلے میں واقع علاقے شیخان میں شدت پسندوں کا ایک گروپ کسی بڑی تخریب کاری کے لیے منصوبہ بندی کررہا تھا کہ اسی دوران ان کے مورچے میں دھماکہ خیز مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے  وہاں موجود تین پسند ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے ۔ دوسرے واقعے میں سکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے مضافاتی علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانے کونشانہ بنایا جس میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوئے ۔ ادھرمہمند ایجنسی کی تحصیل بائیزئی میں فورسز کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ سے چارشدت پسند ہلاک اور دس زخمی ہوگئے ۔ سوات سے موصول ہونیوالی اطلاعات کے مطابق علاقے منگلستان میں سکیورٹی فورسز کا دستہ معمول کے گشت پرتھا کہ شدت پسندوں نے اس پرحملہ کردیا ، فورسزنے بروقت  کارروائی کی جس کے نتیجے میں تین شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن