ملک میں گرمی کی لہر میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کا شارٹ فال دو ہزارسات سو اکہتر میگاواٹ تک پہنچ گیا ، جس سے اعلانیہ اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں  گرمی بڑھنے کے ساتھ بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے جس سے اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے ۔ وزارت پانی و بجلی کے مطابق اس وقت بجلی کی مجموعی طلب سولہ ہزارنو میگا واٹ جبکہ پیداوار تیرہ ہزار دو سو اڑتیس میگاواٹ ہے جس سے شارٹ فال دو ہزار سات سو اکہترمیگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ کے ای ایس سی کوپانچ سو تیس میگا واٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ ہائیڈل پاور پراجیکٹس سے تیار ہونے والی بجلی چار ہزار چھ سو چھیاسی میگاواٹ ، تھرمل سے دو ہزارچار سو تینتیس، آئی پی پیز سے چھ ہزار باسٹھ میگاواٹ اوررینٹل پاور پلانٹس سے ستاون میگاواٹ بجلی تیار کی جارہی ہے۔ بجلی کی طلب بڑھنے سے بیشترشہری علاقوں میں ہر دو گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں بھی اضافہ کیا گیا  ہے۔

ای پیپر دی نیشن