وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحت  تمام اداروں کے اختیارات کا تعین کردیا گیا ہے ، اب عدلیہ اوردیگرادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں ۔ 

Jun 20, 2010 | 18:38

سفیر یاؤ جنگ
وہ ملتان کے سرکٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں کے اعزاز میں دیئے گئے   ناشتے کے موقع پرگفتگو کررہے تھے ۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مہنگائی اوربے روزگاری کا خاتمہ صرف وفاقی حکومت کی ذمہ داری نہیں ، سول سوسائٹی کو بھی اس میں اپنا کردارادا کرنا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی دور میں حکومت پر کرپشن کے الزامات بڑھ جاتے ہیں، پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کو بھی کرپشن جیسے الزامات لگا کر پھانسی دی گئی مگرایوب خان، ضیاء الحق اورمشرف کا احتساب کیوں نہیں ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ملکی وقومی اثاثہ بن سکتا ہے تاہم اس کے لیے تمام صوبوں سے مشاورت ضروری ہے ۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ اسمبلی نے انیس سوتہتر کے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا ہے ۔  
سیاسی دور میں حکومت پر کرپشن کے الزامات بڑھ جاتے ہیں، پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو کو بھی کرپشن جیسے الزامات لگا کر پھانسی دی گئی مگرایوب خان، ضیاء الحق اورمشرف کا احتساب کیوں نہیں ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم ملکی وقومی اثاثہ بن سکتا ہے تاہم اس کے لیے تمام صوبوں سے مشاورت ضروری ہے ۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ اسمبلی نے انیس سوتہتر کے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا ہے ۔  
مزیدخبریں