جنوبی افریقہ میں جاری فٹبال عالمی کپ کے گروپ ایف میں آج پہلے میچ میں سلوواکیہ کی ٹیم بلوم فوہنٹین میں پیراگوئے کے مدمقابل ہو گی۔ دونوں ٹیموں نے اپنا پہلا میچ برابر کھیل کر ایک ایک پوائنٹ حاصل کر رکھا ہے۔ ادھر گروپ ایف ہی کے ایک دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن اٹلی کی ٹیم نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہو گی۔ اٹلی کی ٹیم بھی اپنا پہلا میچ پیراگوئے کے خلاف برابر کھیلی تھی، تاہم آج کے میچ میں کامیابی حاصل کر کے وہ اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔ آج کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں سابق عالمی چیمپئن برازیل کی ٹیم آئیوری کوسٹ کے مدمقابل ہو گی۔ جوہانسبرگ کے ساکر سٹی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے، تاہم ماہرین برازیل کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔ آئیوری کوسٹ کے کپتان سٹار سٹرائیکر ڈیڈیئر ڈروگبا فٹ ہو کر آج کے میچ میں اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے