اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رچرڈ ہالبروک نے کہا کہ پاکستان کے توانائی کے مسائل سے آگاہ ہیں اور اس سلسلے میں ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ایران پراقتصادی پابندیاں عائد ہونے کیوجہ سے اس کے منفی اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہوں گے، تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بتادیا ہے کہ وہ ایران کے گیس پائپ لائن معاہدے پر انحصار نہ کرے۔ اس حوالے سے پاکستان کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔