ملک کے اکثر علاقے ایک بار پھر شدید گرمی کی لپیٹ میں آگئے ہیں ، کشمیر، پنجاب، اور صوبہ خیبر پختونخوا میں گرمی کی لہر پیر کی شام تک رہے گی

Jun 20, 2010 | 19:43

سفیر یاؤ جنگ
پاکستان میں برسات کے آغاز سے پہلے جنوبی پنجاب اور سندھ کے اکثرعلاقوں میں درجہ حرارت اڑتالیس درجے سینٹی گریڈ ہے۔ جن علاقوں میں اس وقت شدید گرمی پڑ رہی ہے ان میں لاڑکانہ کے علاوہ نواب شاہ، جیکب آباد، سکھراور رحیم یارخان شامل ہیں۔ ان علاقوں میں لوگ گھروں میں محصورہو کر رہ گئے ہیں جبکہ مشروبات کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ شہروں میں کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے اور سڑکیں سنسان پڑی ہیں۔ گرمی کی وجہ سے بوڑھوں اور بچوں کو جسم میں پانی کی کمی کا سامنا ہے اور ہسپتالوں میں لوگوں کا داخلہ بڑھ گیا ہے۔ پاکپتن اور ملتان میں چھیالیس، لاہور اور میانوالی میں پینتالیس اور راولپنڈی اور اسلام آباد میں تینتالیس درجے سینٹی گریڈ گرمی پڑ رہی ہے۔ صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں اڑتالیس اور صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں درجہ حرارت اکتالیس درجے سینیٹی گریڈ ہے۔
مزیدخبریں