صوبائی وزیر محنت سندھ امیر نواب خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت غریب اورمزدور طبقے کا معیارزندگی بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

Jun 20, 2010 | 20:06

سفیر یاؤ جنگ
ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایوان صنعت و تجارت حیدرآباد میں سوشل سیکیورٹی سکیم کے فوائد کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سوشل سیکیورٹی سکیم محنت کشوں کی فلاح کی سب سے بڑی سکیم ہے جس میں محنت کش، آجران اور حکومت فریق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محنت کشوں کو سوشل سیکیورٹی کے فوائد پہنچانے کیلئے ان کی رجسٹریشن ضروری ہے ، اس سلسلے میں آجران محنت کشوں کی سوشل سیکیورٹی اسکیم میں رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔ صوبائی وزیر نے سیمینار میں موجود محنت کشوں کے نمائندوں، آجران اور متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ باہمی روابط کو مزید مستحکم کریں تاکہ محنت کشوں کے مسائل کوجلد حل کیا جاسکے۔ سیمینار میں صدر ایوان صنعت و تجارت حیدرآباد عزیز الدین آرائیں اور کمشنر نذرمحمد کلھوڑو کے علاوہ صنعتکاروں اور محنت کشوں کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مزیدخبریں