فٹبال ورلڈ کپ میں پیراگوئے نے سلوواکیہ کو شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کی راہ ہموار کر لی

بلوم فونٹین میں کھیلے گئے گروپ ایف کے میچ میں پیراگوئے نے سلواکیہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو گول سے شکست دی۔ پیراگوئے کی ٹیم شروع ہی سے کھیل پر چھائی رہی اور ستائیسویں منٹ میں اینرک ویرا نے اپنی ٹیم کی جانب سے خوبصورت گول سکور کر دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک پیراگوئے کو سلواکیہ کے خلاف ایک گول کر برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں بھی پیراگوئے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پچاسیویں منٹ میں کرسٹین ریوروس نے گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو دگنا کر دیا۔ سلواکیہ کی ٹیم نے میچ میں واپس آنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن وہ مقررہ وقت کے اختتام تک گول سکور کرنے میں ناکام رہی۔ پیراگوئے کی ٹیم اپنے گروپ میں دو میچ کھیل کر چار پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن