یمن : القائدہ ارکان کی خفیہ ادارے کی جیل پر فائرنگ‘ 13ہلاک

Jun 20, 2010

سفیر یاؤ جنگ
عدن (اے پی پی) یمن کے شہر عدن میں مشتبہ القائدہ ارکان نے خفیہ ادارے کی جیل پر اندھادھند فائرنگ اور گرنیڈ سے حملہ کرتے ہوئے 13 افراد کو ہلاک کر دیا۔ واقعہ دارالحکومت سے 320کلومیٹر جنوب شہر عدن میں پیش آیا۔ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو جنوبی یمن میں سکیورٹی سروسز کی جیل پر بھاری اسلحہ سے لیس مشتبہ ارکان نے حملہ کردیا۔ اندھا دہند فائرنگ اور گرنیڈ حملے کے نتیجے میں 13افراد ہلاک ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ اسکے علاوہ مسلح افراد متعدد قیدیوں کو رہا کرنے میں بھی کامیاب ہوئے۔ سیکیورٹی حکام نے مزید کہا کہ مسلح افراد فوجی یونیفارم پہنے عمارت میں داخل ہوئے جہاں مشتبہ القائدہ قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آوروں نے عمارت کے باہر راکٹ اور گرنیڈ بھی پھینکے۔
مزیدخبریں