نیویارک (بی بی سی ڈاٹ کام) لاس اینجلس میں ہونے والی نیلامی میں اداکارہ مارلن منرو کا ایک سفید لباس 46 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا۔ مارلن منرو نے یہ لباس سنہ 1955ءمیں بنائی جانے والی فلم ”سیون ایئر اچ“ میں زیب تن کیا تھا۔ اس نیلامی میں مارلن منرو کا ایک سرخ لباس اور ہیٹ 14 لاکھ ستر ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔ نیلامی میں شامل دیگر اشیاءمیں وہ تاج بھی شامل تھا جو فلم قلوپطرہ میں الزبتھ ٹیلر نے پہنا تھا جبکہ اس کے علاوہ چارلی چپلن کا باﺅلر ہیٹ بھی اس نیلامی کی فروخت کیا گیا۔