لاہورہائیکورٹ نےبابراعوان کوواجب القتل قراردینے کےبیان پر وزیر قانون پنجاب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے دائر درخواست خارج کردی ۔

رانا ثناء اللہ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اعجاز احمد چوہدری نے کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزارمتاثرہ فریق نہیں،اگر بابر اعوان خود عدالت سے رجوع کریں تو معاملے کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ جس کے بعد عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردیا ۔ چند روز قبل وزیر قانون پنجاب نے اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے رہنما بابر اعوان کو واجب القتل قراردیا تھا جس پر مقامی وکیل نے رانا ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیےلاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

ای پیپر دی نیشن