پیپکو ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی کل پیداوارتیرہ ہزار چار سو چھپن جبکہ طلب اٹھارہ ہزار پینسٹھ میگاواٹ ہے۔ہائیڈرل ذرائع سے پانچ ہزار ایک سو پچاسی، تھرمل سے ایک ہزار آٹھ سو اٹھہتر، آئی پی پیز سے چھ ہزار تین سو انیس جبکہ رینٹل پاور پلانٹ سے تراسی میگاواٹ پیداوار حاصل ہورہی ہے۔ طلب اور پیداوارمیں فرق کے اضافے کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا ہے اور شہروںمیںچودہ جبکہ دیہات میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہےجس کی وجہ سے کاروبارزندگی بری طرح مفلوج ہوکررہ گیا ہے۔