صدر زرداری نےپاکستان میں لوٹ کھسوٹ کا بازارگرم کردیا، اربوں روپےکےسکینڈل روزانہ سامنے آرہے ہیں۔ میاں نوازشریف

Jun 20, 2011 | 05:47

سفیر یاؤ جنگ
آزاد کشمیرکےعلاقے بھبمر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہاتھا کہ مسلم لیگ نون پاکستان میں جمہوری استحکام کے لئے کوشاں رہے گی جبکہ مسئلہ کشمیر کےحل کے لئے بھی بھر پور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کے خلاف نہیں اور چاہتے ہیں کہ تمام ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔کسی ادارے میں اتنی جرات نہیں ہونی چاہیے کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کو چلینج کرے، آئین اور قانون کوسبوتاژ کرے اور آزاد عدلیہ کو گرفتار کرسکے۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ نون ملک سے بحرانوں کا خاتمہ چاہتی ہے اور کسی کو بھی خوشامدی سیاست نہیں کرنے دے گی۔ اس وقت ملک میں بدعنوانی کا راج ہے اور صدر آصف علی زرداری نےکرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے جبکہ روزانہ اربوں روپے کی کرپشن کے اسکینڈل سامنے آرہے ہیں. ایبٹ آباد آپریشن پر عدالتی کمیشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کی روح کے مطابق کمیشن تشکیل نہیں دیا۔
مزیدخبریں