اردواورپنجابی فلموں کے لئے دس ہزار سے زائد گیت لکھنے والےمعروف نغمہ نگار خواجہ پرویز اٹھہترسال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

Jun 20, 2011 | 16:00

سفیر یاؤ جنگ
خواجہ پرویزتین جون انیس سو تیس کو پیداہوئے اور بحثیت اسٹنٹ فلم گڈا گڈی سے اپنے فلمی کیرئرکا آغاز کیا۔ انہوں نے استاد نصرت فتح علی خان ، ملکہ ترنم نورجہاں، مسعود رانا، شازیہ منظور، بدرمیاں داد،اورجواد احمدسمیت معروف گلوکاروں کیلئے گیت لکھے۔ خواجہ پرویز نے دوشادیاں کیںجن سے انکے چھ بیٹے اورپانچ بیٹیاں ہیں۔ خواجہ پرویز کے بہت سے گیت بھارتی فلموں میں بھی کاپی کیے گئے اور بہت سے بھارتی گلوکاروں نے بھی خواجہ پرویز کے لکھے گانے گائے ۔خواجہ پرویز شوگراور دل کے مرض میں مبتلا تھے اورگذشتہ چند روز سے میوہسپتال میں زیر علاج تھے جو پیر کے روز اچانک شوگر لیول کم ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔ خواجہ پرویز کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء اد کی جائے گی۔ فلمی حلقوں نے خواجہ پرویز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کوپاکستانی فلم انڈسٹری کے لئے ناقابل تلافی نقصان قراردیا ہے
مزیدخبریں