پشاورکے متنی بازارمیں امن لشکرکے رہنماکے گھرکے باہردھماکے میں تین افرادجاں بحق ہوگئے

پولیس ذرائع کے مطابق پشاورکے علاقے متنی لداگر میں امن لشکر کے رضاکار اعجاز باچا کے حجرے کے باہر چالیس کلو دھماکہ خیز مواد ایک گاڑی میں رکھا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا گیا، دھماکے کے نتیجے میں امن لشکر کے دورضا کار اعجازباچا اورکرامت اللہ اور کمیونٹی پولیس اہلکار اقبال حسین جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والے چھ اہلکاروں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن