جمہوریت اور اداروں کو کھانے والے ”شیر“ پنجروں میں بند کردینگے: بابر اعوان

لاہور(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ جمہوریت اور اداروں کو کھانےوالے ”شیروں “کو پنجروں میں بند کر دیں گے‘ ایٹمی اثاثوں کی طرح پاک افواج اور انٹیلی جنس اداروں کی بھی حفاظت کریں گے‘ جمہوریت کی مضبوطی اور پارلیمنٹ کی خودمختاری پر یقین رکھتے ہیں ‘ مخالفین چور راستے تلاش کرنے کی بجائے 2013ءکے عام انتخابات کا انتظار کریں، آزاد کشمیر کے انتخابات میں نومولود سیاسی جماعتیں دکانداری چمکانے کیلئے دھاندلی کا شور مچا رہی ہیں۔ایک خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوں کو برداشت کیا ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ ہم میدان سے بھاگتے نہیں۔
بابر اعوان

ای پیپر دی نیشن