یوسف رضا گیلانی کی نااہلی پاکستان کا داخلی معاملہ ہے، پاک امریکہ تعلقات کی بہتری کے لئے کام جاری رہے گا۔ وکٹوریہ نولینڈ

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکٹوریہ نولینڈ نےیوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے حوالے سے کہا ہے کہ عدالتی فیصلےسے اسلام آباد اور واشنگٹن کے تعلقات پر اثرنہیں پڑے گا۔امریکی دفترخارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تازہ سیاسی صورتحال ملکی آئین کے مطابق حل ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کواپنے اندرونی مسائل خود حل کرنا ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی اور دیگرمعاملات پر مذاکرات جاری رہیں گے اور وہ پاکستانی حکومت کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

ای پیپر دی نیشن