ملک کے قبائلی علاقوں میں فورسز کا شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے،سرکاری ذرائع کے مطابق تازہ کارروائی میں خیبر ایجنسی کی وادی تيراہ ميں سکيورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جيٹ طياروں سے بمباری کی۔ کارروائی کے نتيجے ميں دس شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے. بمباری ميں شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے.